ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل جالی پٹن پنچایت کی دوسری میقات کے لئے 9نومبر کو ہوگا صدر و نائب صدر کا انتخاب 

بھٹکل جالی پٹن پنچایت کی دوسری میقات کے لئے 9نومبر کو ہوگا صدر و نائب صدر کا انتخاب 

Mon, 02 Nov 2020 20:09:04    S.O. News Service

بھٹکل،2؍نومبر (ایس او نیوز) بھٹکل تحصیلدار نے الیکٹورل آفیسر کے طور پر جو اخباری بیان جاری کیا ہے اس کے مطابق جالی پٹن پنچایت کی دوسری نصف میقات کے لئے صدر و نائب صدر کا انتخاب 9نومبر 2020 کو صبح 10 بجے جالی پٹن پنچایت دفتر میں  منعقد ہوگا۔

جملہ 20 اراکین پر مشتمل پٹن پنچایت کے لئےاس بار  صدارتی عہدے کے لئے جو ریزرویشن دیا گیا ہے اس کے حساب سے صدر کا عہدہ جنرل زمرے میں خاتون کے لئے اور نائب صدر کا عہدہ بیک ورڈ کلاس اے کے زمرے میں خاتون کے لئے ہی مختص ہے۔


Share: